اسلام آباد :ریڈ زون میں ہتھیار لے جانے کے حوالے سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار متعین کر دیا گیا۔
ا
سلام آباد پولیس کے جانب سے جاری کردی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایونٹ یا امن و امان کی صورتحال کے دوران ریڈ زون کو "ویپن فری زون" قرار دیا جائے گا۔ امن و امان کی صورتحال کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس ہتھیار نہیں لے کر جائے گی۔صرف مجاز افسران کو ہتھیار لے جانے کی اجازت ہوگی۔
اعلامیئے کے مطابق مجاز افسران میں آئی سی ٹی پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے جو ایسکارٹ یا گن مین ڈیوٹی پر تعینات ہیں ان میں سینئر پولیس افسران، معزز ججز، وی وی آئی پیز یا وی آئی پیز شامل ہیں۔ مجاز پولیس افسران کو ڈیوٹی پر بھیجنے سے پہلے ان کے نفسیاتی اور طبی ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور کسی بھی تضاد کی صورت میں ایسے افسر کو اسکارٹ یا گن مین ڈیوٹی انجام دینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
ریڈ زو ن میں ہتھیار لے جانے والے پولیس افسران کی تصدیق انٹیلی جنس بیورو اور اسپیشل برانچ سے ان کی سیاسی اور مذہبی وابستگی کے حوالے سے کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کے علاوہ کسی بھی شخص یا قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کو ہتھیار رکھنے والے کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔پولیس کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔