جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی : وزیر اعلیٰ پنجاب 

10:48 PM, 22 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاندار قومی خدمت کی جو پاکستان اور پاکستانی قوم کبھی نہیں بھلا سکتی۔ 

چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی دلچسپی اور تسلسل کیساتھ کاوشوں کے باعث فیٹف کے تمام اہداف وقت سے پہلے مکمل کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وہ شاندار قومی خدمت کی جو پاکستان اور پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔جنرل قمرجاوید باجوہ نےاداروں کیساتھ ملکرتمام نکات پرعملدرآمد یقینی بنایااورشاندارقومی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا.

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہندوستان کی کوشش تھی کہ پاکستان کوہرحال میں بلیک لسٹ کردیاجائےلیکن پاک فوج نےاس سازش کوناکام بنایا.قوم جنرل قمرجاوید باجوہ کادل کی گہرائیوں سےشکریہ اداکرتی ہے۔

مزیدخبریں