اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور ان کی ساتھی اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
صوفیہ مرزا کے سابق شوہر اور یواے ای کے معروف بزنس مین عمر فاروق ظہور کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
شہزاد اکبر ، صوفیہ مرزا اور ثناء اللہ عباسی پر اختیارات کے ناجائز استعمال ، جعل سازی اورسازش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔