موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کھانسی، نزلہ اور زکام کی شکایات میں اضافہ ہوجاتا ہے ،ایسے میں لوگ کوشش کرتے ہیں کہ دوائی کی جگہ غذا سےعلاج کیا جائے تاکہ مرض سے چٹھکارہ بھی مل جائے اور صحت کو نقصا ن بھی نہ پہنچے ۔
کھانسی کی صورت میں دیسی علاج کے ماہرین شہد کے استعمال کو سب سے بہتر قرار دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک چمچ نیم گرم شہد کو چٹکی بھر کالی مرچ ملا کر کرکھانے سے کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد میں چند قطرے ادرک کا رس شامل کر کے کھانے سے بھی کھانسی دور ہو جاتی ہے۔
ماہرین صھت کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے انڈا ابال کر کھا نے سے کھانسی اور سردی کے اثرات کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ نیم گرم پانی کے غرارے کر نا بھی گلے کی سوزش کو کم کرتا ہے۔کھانسی کے ساتھ نزلہ یا زکام کی شکایت میں بھاپ لینا بھی مفید ہو تا ہے ۔