خواتین کی مشکل آسان ، کپڑے تہ کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا گیا

07:54 PM, 22 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:خواتین کی بڑی مشکل آسان کرنے کیلئے   امریکا کے محقیقٰین نے  تیزی سے کپڑے تہ کرنے والا روبوٹ پیش کردیا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکیلے کی  ٹیم کے مطابق اس روبوٹ کا نام  اسپیڈ فولڈنگ ہے اور یہ روبوٹ  ایک گھنٹے میں   30 سے 40 کپڑے تہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔  محقیقین کا کہنا ہے کہ  روبوٹ بائی مینوئل مینیپیولیشن نیٹورک نظام کے تحت کام کرتا ہے اور دونوں بازوؤں کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے کو تہ کر سکتا ہے ۔

 محقیقین کی جاب سے روبوٹ سے متعلق مزید تفصیلات  آئندہ ہفتے جاپان کے ایک شہر کیوٹو میں ہونے والی کانفرنس میں بتائی جائیں گی ۔

مزیدخبریں