فصل خریف کی کاشت کا سیزن آتے ہی کھاد اور بیج کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 فصل خریف کی کاشت کا سیزن آتے ہی کھاد اور بیج کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پشاور :خیبر پختونخوا میں فصل خریف کی کاشت کا سیزن آتے ہی کھاد اور بیج کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ،صوبے میں کھاد کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہیں

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں فصل خریف کی کاشت کے سیزن سے قبل ہی بیج اور کھاد کے نرخ آسما ن سے باتیں کرنے لگے ۔   زرعی ادویات بھی کسانوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ۔ڈی اے پی کی50 کلو  کی بوری 12 ہزار 100  جبکہ  گندم کے  بیج کی  فی 
من قیمت  5100  روپے اور سونا یوریاکی بوری ڈھائی ہزار کی ہوگئی ہے ۔ 
  
بیچ اور کھاد کی قیمتوں میں اضٓافے پر کھاد ڈیلرز کا کہنا ہے کہ  پاکستان ایک زرعی ملک ہے ،،حکومت کو زرعی ادویات پر سبسڈی دینی چا ہیے ،
لیکن یہاں ٹیکسز کی بھر مار کے بعد زرعی ادویات کے نرخوں اضافہ کردیا گیا ہے ، کاشتکاروں کے مطابق اگر کھاد اوربیج کی قیمتوں میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو اس کے اثرات گندم اور سبزیوں کی پیداوار پر   مرتب ہونگے ۔