کہا جاتا ہے فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پھر کچھ کورکمانڈرز عمران خان سے کیوں مل رہے ہیں؟ صحافی، اس سوال کا جواب نہیں دوں گا: وزیر اعظم 

05:22 PM, 22 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے عمران خان سمیت ہر در پر جانے کیلئے تیار ہوں۔ گھبرائے نہیں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی امکان نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جاتا ہے فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں دوسری طرف کچھ کورکمانڈز عمران خان سے مل رہے ہیں اس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں اس سوال کا کوئی جواب نہیں دوں گا۔ 

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت حکومت الیکشن نہیں کرائے گی۔ ابھی انتخابات 11 مہینے دور ہیں ہم 11 مہینے ڈٹ کر حکومت کریں گے اس کے بعد انتخابات ہوں گے۔ 

مزیدخبریں