لاہور۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کا وعدہ تو نظر انداز کردیا لیکن گجرات پولیس پر خصوصی نوازشات کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے گجرات کےنئے آرپی او افس کےملازمین کی تنخواہوں،الاونسز،ٹرانسپورٹ،فرنیچر،یوٹیلٹی بلز سمیت دیگراشیاء کیلئے 28کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 117ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز کی مدمیں ساڑھے 10 کروڑ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول ،یوٹیلٹی بلز،عمارت کے کرا یے سمیت دیگر اخراجات کیلئے 3کروڑ60 لاکھ کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں، فرنیچر اور آئی ٹی کے سامان کی خریداری سمیت ریپئرنگ کے حوالے سے 13 کروڑ کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ضلع وزیر آباد کےڈی پی او افس کےلئے بھی آئی جی افس نے فنڈز مانگ لئے ہیں۔