واشنگٹن: کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طلب کر لیا ہے جنہیں 14 نومبر کو پیش ہونا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو طلب کئے جانے کے ضمن میں جاری کئے گئے سمن میں حکم دیا گیا ہے کہ سابق صدر کیپٹل ہل حملے میں ملوث ہونے پر بیان ریکارڈ کرائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو 4 نومبر تک متعلقہ دستاویزات کمیٹی میں جمع کرانا ہوں گی جبکہ اس حوالے سے سماعت 14 نومبر تک متوقع ہے اور اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش ہونا ہو گا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر سٹیو بینن کو گزشتہ سال کیپٹل ہل میں ہجوم کے حملے کی تحقیقات میں کانگریس سے تعاون کرنے سے انکار پر 4 ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔