بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے جیت کیلئے پاکستان کو قیمتی مشورہ دیدیا

11:53 PM, 22 Oct, 2021

 ممبئی :بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کو شکست دینی ہے تو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ کے پہلے چار بلے بازوں کو پورے اوورز کھیلنا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ چیمپئنز ٹرافی نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی کی گیم ہے جس میں وقت کم ہوتا ہے۔

اظہرالدین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی گیم میں بچنے کی کوشش کرنے والا ہمیشہ ناکام ہوتا ہے۔ جیسے ہی آپ وکٹ لینے کے لیے جائیں گے تو اپوزیشن پر دباؤ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کافی ناتجربہ کار ہے،  صرف چار کھلاڑی تجربہ رکھتے ہیں جنہیں یہ میچ اپنے اوپر لینا ہو گا۔

مزیدخبریں