یہ نہیں ہوتا ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے، سارو گنگولی

11:24 PM, 22 Oct, 2021

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ یہ نہیں ہوتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے۔

بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بہت مرتبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہوئے۔ بڑے ایونٹس میں اکثر دونوں ٹیموں کے میچز سے ٹورنامنٹ شروع ہوتا، ان کے میچز میں ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بہت ہوتی ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ مجھے کبھی بھارت اور پاکستان کے میچ کا پریشر محسوس نہیں ہوا۔ کرکٹ اچھی اس وقت ہی ہوگی جب تمام بورڈز مالی طور پر اچھے ہوں گے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے، ورلڈ کپ میں پاکستان سے بھارت کا ریکارڈ اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان حاوی ہوتا تھا لیکن اب بھارتی ٹیم حاوی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں