وزیراعلیٰ کا پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

09:44 PM, 22 Oct, 2021

لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظاہرین کے تشدد اور گاڑیوں کی ٹکر سے شہید ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کرتے کہا کہ انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ قانون کی عملدراری کو ہر صو رت یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے حکم دیا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی نے جمعہ کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا کہ جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور ٹی ایل پی کے کارکنوں نے میں جھڑپیں ہوئیں ۔ کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور ان پر گاڑی چڑھادی جس سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

مزیدخبریں