لاہور : تحریک لبیک پاکستان اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور نا کام ہوگیا ہے۔ شوریٰ تحریک لبیک کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی نہیں پہنچیں گے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ آج ملک بھر میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا امکان ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق تحریک لبیک اور پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور نا کام ہوگیا ہے ۔ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی رہائی تک مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
دوسری طرف حساس ادارے کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہےاور آج ملک بھر میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ تحریک لبیک کے خلاف رات گئے ہنگامی بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظاہرین کے تشدد اور گاڑیوں کی ٹکر سے شہید ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا