راولپنڈی: پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیرکونینوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔