سکھ کمیونٹی نے مودی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی 

08:02 PM, 22 Oct, 2021

لندن :سکھ کمیونٹی نے ایک دفعہ پھر خالصتان کا نعرہ بلند کر کے بھارتی وزیر اعظم مودی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،ایک آزاد اور خودمختار سرزمین کے حصول کے لیے سکھ کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کردیا۔

نیو نیوز برطانیہ کے بیورو چیف کو ثر کاظمی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سکھ کمیونٹی نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا نقشہ بھی جاری کر دیا ہے ،سکھ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ 31اکتوبر کا دن  تاریخ ساز ہوگا،ایک آزاد اور خودمختار سرزمین کے حصول کے لیے سکھ کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کیا  ہے،اس ریفرنڈم میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد  ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے،ووٹنگ کی نگرانی غیر جانبد ارادارے کریں گےجس کے بعد اسے پوری دنیا میں نشر کر کے مودی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کیا جائیگا ۔

سکھ کمیونٹی کی طرف سے جاری نقشہ میں پنجاب ،ہریانہ ،ہماچل پردیش بھی شامل ہیں ،سکھ فار جسٹس کے رہنماؤں  کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھابرطانوی پارلیمنٹ کے سامنے کوئن ایلزبیتھ سینٹر میں ریفرینڈم ہوگا،سکھ فار جسٹس کے رہنماؤں کا کہنا تھا سکھوں کی نسل کشی کو پینتیس برس سے زائد کا عرصہ ہو چکا اور لاکھوں سکھ مرد و خواتین بھارت کی درندگی کی بھینٹ چڑھنے کے باوجود سکھ قوم اپنا مقصد نہیں بھولی ہے۔

مزیدخبریں