پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم معاہدے نے بھارت کے ہوش اُڑا دئیے 

07:28 PM, 22 Oct, 2021

کابل :خطے کی بدلتی صورتحال میں جہاں ہر ایک کی نظریں افغانستان پر جمی ہیں وہیں کابل میں افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلہ کا معاہدہ بھی طے پا گیا ۔

ذرائع کے  مطابق  پاک افغان سیکیورٹی حکام کا اہم اجلاس کابل میں ہوا  جہاںافغان سیکیورٹی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ تحریک طالبان پاکستان کیلئے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔

اجلاس میں پاک افغان حکام نے  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،دونوں ممالک نے آئندہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خفیہ معلومات ایک دوسرے سے شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ کسی بھی دہشتگرد نیٹ ورک کوحالات خراب کرنے سے قبل ہی ختم کیا جا سکے ۔

مزیدخبریں