محکمہ موسمیات نے موسم سرما سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ،بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں

06:59 PM, 22 Oct, 2021

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سردی آنہیں رہی بلکہ آچکی ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ژالہ باری کیساتھ بارش نے موسم انتہائی سرد کر دیا ،وفاقی دارالحکومت نے سفید چادر اوڑھ لی ۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار تک ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ،دوسری طرف ملک کے  بالائی ،وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی ،وسطی  پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

فورکاسٹنگ آفیسر غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم  درجہ حرارت لہہ00،بابوسراوراسکردومیں03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوامیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش  خیبر پختونخوا دیر (بالائی 30 ، لوئر 14) ، کالام 21 ، چترال 12 ، میرکھانی 09 ، سیدو شریف 06 ، دروش 05 ، مالم جبہ 03 ، پاراچنار 02 اور پٹن میں01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں