وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بچانے کی آخری کوشش ،اہم شخصیت کوئٹہ روانہ 

05:48 PM, 22 Oct, 2021

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ کوئٹہ روانہ ہو گئے جہاں وہ ناراض اراکان کو منانے کی آخری کوشش کرینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بچانے کی آخری کوشش کیلئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک اہم مشن پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے ناراض اراکان سے بات چیت کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق سنیٹراحمد خان اور سنیٹرفیصل سلیم بھی  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے  ہمراہ کوئٹہ گئے ہیں ،چیرمین سینٹ صادق سنجرانی وزیراعلی بلوچستان ناراض ارکان سے ملاقاتیں کرینگے،قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی ۔

مزیدخبریں