لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے باؤلر جسپریت بمرا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے موازنے کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسپریت بمرا اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بہترین باؤلر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ بمرا ایک مکمل باؤلر ہیں اور ڈیتھ اوورز میں کمال کی باؤلنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا جسپریت بمرا کے ساتھ موازنہ بے وقوفی ہے کیونکہ شاہین ابھی نوجوان ہے اور سیکھ رہا ہے جبکہ بمرا ایک طویل عرصے سے بھارت کیلئے عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ میرے خیال سے بمرا ٹی 20 کے بہترین باؤلر ہیں خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں باؤلنگ کی صلاحیت کمال ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ شاہی نشاہ آفریدی اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین باؤلر ہیں۔ اور گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے وہ جس طرح کارکردگی دکھا رہے ہیں اس سے کم از کم یہ اندازہ مشکل نہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ایک شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کیساتھ زبردست باؤلنگ کرتے ہیں اور نئے باؤلرز میں وہ سب سے بہترین باؤلر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک فاسٹ باؤلنگ کی بات ہے تو پاکستان اس میں بہتر ہے۔ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ حارث سہیل بھی زبردست ہیں۔ یہ ٹی 20 کرکٹ کے ڈیتھ اوورز میں سب سے اچھے باؤلرز ہیں اور اگر بھارت کی بات کی جائے تو بھوونیشور کمار انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں مشکلات کا شکار رہے لہٰذا 24 اکتوبر کے میچ میں بھارتی ٹیم کا تمام تر انحصار جسپریت بمرا پر ہو گا۔
’جسپریت بمرا کا شاہین آفریدی کیساتھ موازنہ بے وقوفی ہے‘ محمد عامر نے پاکستانیوں کو برہم کر دیا
05:28 PM, 22 Oct, 2021