ملک بھر میں احتجاج کا طوفان، وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید پر کرکٹ کی دھن سوار

05:19 PM, 22 Oct, 2021

اسلام آباد:ایک طرف ملک بھر میں احتجاج کا طوفان جاری ہے تو دوسری طرف ملک کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کرکٹ میچ دیکھنے یو اے ای روانہ ہو گئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں اس وقت ہر شہر میں جگہ جگہ حکومت مخالف جلسے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،ایسے میں سب سے زیادہ ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ کی بنتی ہے کہ وہ ملک میں جاری افرا تفری جیسی صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات رکھیں لیکن اس وقت وزیر داخلہ شیخ رشید پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے یو اے ای روانہ ہو چکے ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے وہ یو اے ای ضرور جائینگے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ 24 اکتوبر کو ہونا ہے جو کہ اب شیخ رشید یہ میچ لائیو سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے ۔

مزیدخبریں