کتوں کے گوشت کی فروخت پر عدالت نے تاجر کو سزا سنادی

04:06 PM, 22 Oct, 2021

جکارتہ :انڈونیشیا میں کتوں کے گوشت کی فروخت پر تاجر کو سزا، مقامی عدالت نے پہلی مرتبہ ایسے معاملات کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی مقامی عدالت نے کتوں کا گوشت فروخت کرنے والے تاجر کو سزا سنادی ۔ عدالت نے تاجر کو جانوروں پر تشدد کے قوانین کے تحت 10 ماہ قید کی سزاسنائی جبکہ 120 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ۔

پولیس کےمطابق 48 سالہ تاجر کو کیننس نسل کے کتوں کو ایک ٹرک میں بوریوں میں بند کرکے لے جایا جارہا تھا ۔ پولیس کے روکنے پر ٹرک کی تلاشی لی گئی تو بوریوں میں بند کئی کتے مر چکے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بوری میں بند کتوں کو جاوا جزیرے میں لے جایا جارہا تھا جہاں ان کتوں کو فروخت کیا جانا تھا لیکن پولیس کی کارروائی کے باعث کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

تحقیقا ت کے بعد پتہ چلا کہ انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا کے تاجر برنگ کتوں کے گوشت کی فروخت میں ملوث ہے اور وہ انڈونیشیا کے کئی علاقوں سے کیننس نسل کے کتوں کو خرید تا اور بعد میں کئی ریسٹؤرنٹس کو فروخت کردیتا ہے ۔

عدالت نےکتوں کے گوشت کی فروخت اور جانوروں پر تشدد کی دفعات کے تحت تاجر کو سزا سنا دی ۔

مزیدخبریں