کراچی : ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی واپس لے لی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کی جگہ پہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی سے واپس لے لی گئی۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں بابر اعظم ٹیسٹ میچز میں بھی پاکستان کی قیادت کرینگے ۔ تاہم اس حوالے سے ابھی بورڈ کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی کیلئے شان مسعود ، محمد رضوان بھی امیدوار تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ فارمیٹ میں اظہر علی کی کپتانی سے مطمئن نہیں تھے۔ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیٹو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ کہ اظہر علی قومی ٹیسٹ ٹیم کی مزید قیادت کریں گے یا نہیں اس بارے مشاورت کریں گے اور پھر ہی کوئی فیصلہ سنایا جائیگا۔
یہ بھی یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 11 نومبر کو کیا جائیگا اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا بھی اعلان اسی وقت کیا جائیگا۔