ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ، راہگیر لڑکی جاں بحق

09:43 PM, 22 Oct, 2020

لاہور: لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے راہگیر لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔ لڑکی علامہ اقبال ٹاون سے گلبرگ دفتر جا رہی تھی۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پیرو فورس کے جوانوں نے گاڑی کی ٹکر مار کر تین موٹر سائیکل سواروں کو گرایا۔جس پر مسلح ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ لڑکی  کے والد کا کہنا ہے ،انہوں نے گولی آواز سنی،یہ نہیں دیکھ سکے کہ چلائی کس نے تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے اہلکار ڈاکووں کا تعاقب کر رہی تھی کہ ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق لڑکی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد بھجوائیں۔

مزیدخبریں