اسلام آباد میں دو بہنیں آپریشن کے بعد لڑکا بن گئیں

اسلام آباد میں دو بہنیں آپریشن کے بعد لڑکا بن گئیں

اسلام آباد:اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال میں گجرات کی دو بہنوں کے کامیاب آپریشن کے بعد جنس تبدیل کر کے لڑکا بنا دیا گیا۔ 


آپریشن کرنے والے پمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد چوہدری کہتے ہیں کہ کامیاب آپریشن سے دونوں لڑکے خوش اور مطمئن ہیں۔اسلام آباد کے پمز اسپتال میں دو لڑکیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بنایا گیا، ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد کے مطابق 13 اور 15 سال کی دو بہنوں کا کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بنا دیا گیا۔ 


پمز ہسپتال کی پریس ریلیز کے مطابق گجرات کی فیملی کی 9 بیٹیاں تھی،کچھ روز قبل بچیوں کو پمز لایا گیا تھا۔ 19 ستمبر 2020 کو ولید عابد (بشریٰ) اور 9 اکتوبر 2020 کو مراد عابد( وافیہ)کے مختلف آپریشنز کئے گئے اور ان کو جسمانی لحاظ سے بنایا گیا، ان آپریشنز کے ہونے کے بعد اب دونوں، ان کے والدین سب مطمئن اور ہیں اور آج انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔