پاکستان ویمن ٹیم میں تسلسل لانا میرا ہدف ہے : ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ

05:36 PM, 22 Oct, 2020

کراچی :  پاکستان ویمن ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر فخر ہے۔ کرکٹ میں پاکستان کی تاریخ شاندار ہے۔انہوں نے کہا کہ  ساؤ تھ افریقا، آسٹریلیا اور انگلیبڈ سمیت کئی ملکوں میں کوچنگ کرچکا ہوں۔

ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں کےٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 45 لڑکیوں کا پول ہے اس میں سے لڑکیاں منتخب کرکے ان پر کام کریں گے ۔ پاکستانی ویمن ٹیم کی طاقت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کھیلتے دیکھا ہے مجھے کمزویوں اور طاقت کا تھوڑا علم ہے ۔پاکستان ویمن ٹیم میں تسلسل لانا میرا ہدف ہے ۔

 پاکستان ویمن ٹیم کی موجودہ منیجمنٹ کے ساتھ ہی کام کروں گا ۔ عروج ممتاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عروج ممتاز کے ساتھ سپورٹنگ اسٹاف پر مزید بات کریں گے۔ فٹنس کی اہمیت  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  فٹنس آج کی کرکٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے اگر  فٹنس نہ ہو تو پلئیر تھکتا ہے، اور تھکتا ہے تو فیصلے اچھے نہیں کرتا۔ 

مزیدخبریں