کولون ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام الحق اور اْن کے پارٹنر کو پہلے رائونڈ میں شکست

02:23 PM, 22 Oct, 2020

 برلن:کولون انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور اْن کے پارٹنر برٹ انگلوٹ کو ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مینز سنگلز میں اٹلی کے جنک سنر اور آسٹریلیا کے جان مل مین نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔


جرمنی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اوران کے پارٹنر برٹ ڈومینیک انگلوٹ کو الیگزینڈر اند مسچا نے با آسانی چھ۔چار اور چھ۔دو سے شکست دے کر ایونٹ کے  اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔


مینز سنگلز میں اٹلی کے نوجوان کھلاڑی جنک سنر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے ڈک ورتھ کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ،ایک اور چھ،دو سے شکست دی۔


ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جان مل مین نے اسپین کے فرننڈو ور ڈاسکو کو چھ،چار اور چھ،صفر سے ہرا دیا۔

مزیدخبریں