لاہور:پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی 25سالہ بیٹی ہانش قریشی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی دنیا میں آئے روز دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ صارفین کو اپنا گرویدہ بنانے والی شخصیات کے متعلق بھی خبریں آتی رہتی ہیں۔وہ شخصیات چاہے سپورٹس کی ہوں،شوبز کی ہوں یا پھر سیاسی میدان کی اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اپنی آئے روز کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ رکھنے کیلئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک شوبز کی جانی مانی شخصیت فیصل قریشی ہیں جن کی 25سالہ بیٹی ہانش قریشی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
فیصل قریشی 25 سال سے زیادہ عرصہ سے پاکستانی ڈرامہ اور فلمی صنعت میں ہیں۔
ان کے درجنوں کامیاب ڈرامے اور بہت ساری فلمیں ان کے نام سے مشہور ہیں۔ کیونکہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فیصل قریشی مارننگ شو کے ایک مشہور میزبان بھی رہ چکے ہیں اور انہیں کبھی کبھار لباس برانڈز میں ماڈلنگ کرتے دیکھا جاتا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ ایک مکمل پیکیج ہے۔
فیصل قریشی اب 46 سال کے ہو چکے ہیں ، لیکن وہ اب بھی بالکل 25 سالہ لڑکے کی طرح نظر آتے ہیں۔ فیصل قریشی کی ماضی میں دو شادیاں ہوئیں جو بدقسمتی سے طلاق میں بدل گئیں۔ لیکن اب انہوں نے تیسری بار ثنا فیصل کے ساتھ شادی کی ہے اور ان کی تیسری شادی سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
ہانش قریشی پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔ فیصل قریشی کی پہلی شادی صرف 8 سال تک ہی قائم رہ سکی لیکن پھر بھی ہانش کے اپنے والد سے تعلقات کافی اچھے ہیں۔
اکثر و بیشتر ہی ہانش کی تصاویر اپنے والد فیصل قریشی کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی رہتی ہیں، ہانش خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کافی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ہانش سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں، خاص طور پر انسٹاگرام پر۔ ہانش قریشی بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی کام کرتی ہیں۔
والدین کی طلاق کے بعد ہانش اپنی والدہ سے زیادہ قریب ہیں اور ان ہی کے ساتھ رہتی ہیں۔ہانش قریشی اپنے مداحوں اور فالوورز کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔