اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آ گیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 17 سال میں پہلی بار ایکسپورٹس، ترسیلات درآمدات سے زیادہ رہیں۔ حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خرچے کم ہوں اور آمدن زیادہ، تب ہی معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
سترہ سال کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے یعنی سترہ سال میں پہلی بار ہماری ایکسپورٹس، اور ترسییلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں، حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی ظاہر ہے خرچے کم ہوں اور آمدن زیادہ تو ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑہ سکتے ہیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں معاشی صورتحال کی بہتری بارے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری ہے کہ بالاخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔ ماہِ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا ہے جسے گزشتہ برس اسی عرصےکے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری۔ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلےہیں۔ ماہِ ستمبرمیں 73 ملین $ کےسرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین $ سرپلس ہوگیاجسےگزشتہ برس اسی عرصےکےدوران 1492 ملین $ خسارےکاسامناتھا۔ گزشتہ ماہ کےدوران برآمدات 29% بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9%اضافہ ہوا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 21, 2020
گزشتہ روز وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور درست فیصلے کیے گئے جن کی وجہ سے معیشت کی بہتری کا عمل شروع ہوا۔ سیمنٹ،آٹو، برآمدات، تعمیرات، فرٹیلائزرز اور بڑی صنعتوں کی پیداوار سمیت دیگر شعبوں میں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال کے بعد پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ فاضل ہو گیا ہے۔
Pakistan's economy was left on the verge of default by our predecessors. The rescue of the economy, followed by drastically improved economic fundamentals (despite the covid-19 shock) was in part due to hard but correct decisions taken in a timely manner by the PTI govt. https://t.co/oedUcdA33n
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 21, 2020
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باوجود پاکستان کا صنعتی شعبہ بحالی کی طرف گامزن ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈائون کے دوران معیشت کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں معاشی اشاریوں میں تیزی سے بہتری آئی۔