صدف کنول کی نئی تصویر شیئر،ٹرولز نے ’منحوس‘ قرار دیدیا

صدف کنول کی نئی تصویر شیئر،ٹرولز نے ’منحوس‘ قرار دیدیا

لاہور:اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا صارفین نے ٹرولز کی بارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں شہروز سبزواری کی دوسری بیوی بننے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل صدف کنول کو ایک مرتبہ پھر ٹرولرز نے اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے اور تنقید کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے اداکار ہ کو ’ منحوس‘ تک قرار دے دیا ہے۔


صدف کنول سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے نشانے پر اس وقت آئیں جب انہوں نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر شیئر کی ۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے بستر پر موجود ہیں اور انہوں نے بغیر میک اپ کئے ہنستے ہوئے سیلفی بنائی اور اسے اپنی انسٹا پوسٹ کے طور پر شیئر کرتے ہوئے گڈ نائٹ کا کیپشن دیا۔جیسے ہی اداکارہ نے تصویر شیئر کی تو جیسے ٹرولرز کو اپنی بھڑاس نکالنے کا بہانہ ہاتھ آگیا ۔


اداکارہ و ماڈل کی تصویر پر حنا نامی خاتون نے تنقید کی ہر حد کو عبور کرتے ہوئے لکھا کہ ’ گندی منحوس شکل والی عورت‘۔


اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے نرم انداز اپنایا اور تنقید کو ہلکے پھلکے انداز میں لیتے ہوئے حنا نامی انسٹا ہینڈل کو جواب دیا کہ ’ بہن آپ بھی ہنس لو میرے ساتھ اور تھوڑا چِل کرو۔۔۔سافٹ بیری کھا لو اور انجوائے کرو!‘۔


حنا نے پھر صدف کنول کو جواب دیا کہ ’سافٹ بیری مجھے پسند نہیں ہے ،لیکن میں اتنا زیادہ ہنس نہیں سکتی‘۔


اے اے نامی ہینڈل کی جانب سے ٹرول کیا گیا کہ ’ چڑیل لگ رہی ہے‘۔


علینہ نے بھی ٹرولز میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’ خوبصورت مرد‘۔


خیال رہے کہ پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں شمار ہونے والی صدف کنول نے  انسٹاگرام پر باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا، صدف کنول انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل ہیں۔


2014 سے  فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ  سمجھی جانے والی صدف کنول نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے۔


انہوں نے 2017 کی فلم ’بالو ماہی‘ میں اہم کردار نبھایا تھا، جبکہ اس ہی سال وہ کامیاب فلم ’نامعلوم افراد 2‘  کے ڈانس نمبر میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔


وہ فیشن کی دنیا میں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں جبکہ صدف کنول نامور اداکارہ ندا ممتاز کی بھانجی ہیں۔