جدہ : دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا چلاجارہاہے ۔ معمولات زندگی میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے روز مرہ کے امور انجام دیے جارہے ہیں ۔
مرحلہ وار پابندیاں بھی اٹھائی جارہی ہیں جن میں سعودی عرب کے لیے سفر اور ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پابندیاں شامل ہیں ، حرم مکی میں عمرہ کرنے کے لیے جانے والوں کو مرحلہ وار اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں ۔
بیرون ملک سے عمرہ ویزوں پر عائد کی گئی باپندی آئندہ مرحلے میں اٹھائی جائینگی ، ایک سوال کے جواب میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ملکیوں کے والدین کو عمرے پر بلوانے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا ہے ۔
کورونا وائرس کے حوالے سے تاحال نئے ویزوں کے اجرا کے بارے میں حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ بین الااقوامی پروازیں مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں ۔
بین الااقوامی سفری پابندیوں کے مکمل خاتمے کے حوالے سے سرکاری طور پر اس بارے میں اعلان جلد کیا جائیگا۔ بین الااقوامی سفر پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے ساتھ دیگرمعاملا ت بھی حسب سابق بحال ہوجائینگے ۔
اس حوالے سے سرکاری طور پر وزارت صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے باقاعدہ طو رپر اطلاع فراہم کی جائیگی ۔ کورونا کے حوالے سے حالات حسب سابق فیملی ویزے کے اجرا کے حوالے سے معاملات بحال ہوجائیں گے ۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے گزشتہ برس عمرہ ضیافت کے منصوبے جسے عربی میں تاشیرہ مضیف کا عنوان بھی دیا گیا تھا۔ تاہم اس اہم ترین منصوے کا دوبارہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے ،
اسلیے جب تک یہ منصوبہ دوبارہ سرکاری طور پر شروع نہیں ہوجاتا۔ اس وقت تک اس سارے منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی۔
تاہم غیر حتمی معلومات کے مطابق عمرہ ضافت کے حوالے سے مملکت میں مقیم غیر ملکی ایک برس کے دوارن تین سے پانچ رشتہ داروں کو عمرہ ویزے پر بلانے کے اہل ہو سکیں گے ۔
فی متعمر فیس صرف پانچ سو ریال رکھی گئی ہے ۔ اس بارے میں وزارت حج و عمرہ نے ابھی تک حتمی اعلان نہیں کیا ہے ۔