کولالمپور:پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت کیوں کی ؟بھارت نے کشمیریوں کی حمایت اور پاکستانی موقف کو اپنانے پر ملائیشیا کیساتھ تجارتی جنگ شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو بھارتی سرکار نے ملائیشیا کیساتھ اپنا تجارتی تعلق بھی کم کر دیا ،بھارتی تاجروں نے نے ملائشیا سے پام آئل کی درآمد روک دی۔
بھارتی اوچھے ہتھکنڈے مہاتیر محمد کا موقف نہ بدل سکے،ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ کشمیر کا اسٹیٹس بدلنے پر بھارت پر کی گئی تنقید پر قائم ہوں، ہم نے اپنا موقف واضح کردیا، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہئے،ورنہ پھر اقوام متحدہ کا مقصد ہی کیا رہ گیا۔