اسلام آباد :اپوزیشن رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کا حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک سے اہم ملاقات ہوگئی ۔
رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے حکومتی کمیٹی کے سبربراہ پرویز خٹک اور صادق سنجرانی سے ملاقات کی تصدیق کر دی ،اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی مشاورت کرکے بتائے گی حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے یانہیں ۔
دوسری طرف پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر میں بلایا ہے مشاورت کرکے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی سے رابطہ کرینگے ،اکرم درانی نے حکومتی کمیٹی کے ارکان اور سربراہ کو اپنے مطالبات سے بھی آگاہ کیا ۔