لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی پوری کرنے کیلئے ڈاکٹروں نے علاج شروع کر دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق احتیاطی طور پر پلیٹ لیٹس کیلئے فریش بلڈ کی ضرورت ہے، 4 افراد کا بلڈ میچ کرکے پلیٹس لیے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کا بلڈ گروپ او پازیٹو ہے۔
ادھر نواز شریف کی عیادت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سروسز ہسپتال لاہور پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پرنسپل سمز میڈیکل کالج پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں طبی معائنے کیلئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ کی تشکیل دیدی گئی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نواز شریف کے ذاتی معالج نے 16 اکتوبر کو ڈی جی نیب کو خط میں بتا دیا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت سخت تشویشناک ہے، لیکن کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔