پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم ایل اوسی پہنچ گئی، ترجمان دفتر خارجہ

09:20 AM, 22 Oct, 2019

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم ایل او سی پہنچ گئی۔ بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔

خیال رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ہائی کمیشن کو دعوت دی تھی۔

مزیدخبریں