اسلام آباد: نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ڈاکٹر عدنان کی دواؤں کی وجہ سے کم ہوئے ہیں۔
ترجمان نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے تھے لیکن اب ان کی حالت خطرے سے باہر اور بہتر ہے، نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔
ترجمان نیب نے کہا کہ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی دواو¿ں کی وجہ سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، ڈاکٹر عدنان میاں نواز شریف کے ساتھ پیر کے روز تین گھنٹے سے زائد وقت تک موجود رہے اور انہوں نے ہی خون پتلا کرنے والی ادویات تجویز کی تھیں۔