اسلام آباد: نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے والد کو زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے،اپنے ٹویٹ میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ
یہ آج کا نہیں بہت عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے، جو کسی صورت میں دیا جا رہا ہو۔اگر میاں صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تو ،سب جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہونگے.
پلیٹلیٹ کم ہونے کی ایک وجہ پوائزننگ(یعنی زہر )بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو۔کسی کو شبے کا فائدہ نہ دیں۔اگر میاں صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہونگے۔ https://t.co/luwVSl5CBh
— Hussain Nawaz Sharif (@Hussain_NSharif) October 21, 2019
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا،نیب ذرائع کےمطابق نوازشریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سروسز اسپتال کے وی آئی پی کمرے کو نیب کی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے،ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی،،نیب اور پولیس اہلکار اسپتال میں تعینات رہیں گے۔