دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس سکیم’مودی کیئر‘ کا اجراء

07:41 PM, 22 Oct, 2018

ممبئی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عام شہریوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کا آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجرا کر دیا گیا ہے ، وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات قریب آنے پر بڑا کارڈ کھیلا ہے جس کو عام شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔

پروگرام کے تحت بھارت کی چالیس فیصد غریب آبادی کو طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ، مودی نے ہیلتھ کارڈ کو تھامے ہوئے کہا کہ آج بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے ۔

ہیلتھ پروگرام میں حکومت ہر سال ایک اعشاریہ چھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، صحت کی بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے غریب عوام کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں ساتھ کھڑے ہیں ۔

بھارتی طبی ماہرین نے ہیلتھ پروگرام پر سیاسی رہنماوں کی بے جا تنقید کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام بھارت کی تاریخ میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں