پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری شدید علیل ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

06:24 PM, 22 Oct, 2018

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچ گئے جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔

تفصیلات  کے مطابق سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر طاہر القادری کے آفیشل اکاونٹ پر ان کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔اس تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مقامی اسپتال میں سرجری ہوئی، وہ چند روز سے علیل تھے آج صبح انہیں اسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر انکی میجر سرجری ہوئی وہ رو بصحت ہیں قوم اور کارکنان سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

مزیدخبریں