وزارت داخلہ نے منشا بم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

05:51 PM, 22 Oct, 2018

اسلام آباد: اربوں روپے کی زمینوں پر قبضوں کے الزام میں ملوث منشا بم کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر منشا بم کا نام ای سی ایل پر ڈالا۔

 
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے گھپلوں کے الزام میں 11 اکتوبر کو منشا بم اور اس کے بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کو منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پنجاب پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی اور پھر چند روز قبل منشا بم نے خود سپریم کورٹ میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی۔
 

مزیدخبریں