سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروس  اوبر  اور کریم کو بند کرنیکا فیصلہ

 سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروس  اوبر  اور کریم کو بند کرنیکا فیصلہ

کراچی : آن لائن ٹیکسی سروس  اوبر  اور کریم کو سندھ حکومت نے بند کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے .

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران بسوں اور وینز میں لگے سی این جی سیلنڈر کے خلاف کارروائی کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے استفسار کیا کہ کراچی میں گزشتہ روز کریم ٹیکسی کا واقعہ پیش آیا تھا یہ کیسے ہوا۔


اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر ٹیکسی نے حکومت سے اجازت نہیں لی، کریم اور اوبر ٹیکسی کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں، اگر اجازت نہیں لی گئی تو ان کو بندکردیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروس انتظامیہ کو خط لکھا جائے جب کہ بائیکیا اور کریم موٹر بائیک کو بھی بند کریں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔