صدر عارف علوی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

05:05 PM, 22 Oct, 2018

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعجاز چودھری کی بریت کی درخواستوں پر وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے ،عدالت نے صدر عارف علوی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔


تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،جج کوثرعباس زیدی کے رخصت پرہونے کے باعث ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پرسماعت نہ ہوسکی، عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعجاز چودھری کی بریت کی درخواستوں پر وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے ،جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی ، شفقت محمود ،جہانگیرترین اور پرویز خٹک کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔

مزیدخبریں