چودھری نثار کی رانا تنویر سے ملاقات ,سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

02:05 PM, 22 Oct, 2018

اسلام آباد :  سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، گزشتہ روز انہوں نے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے طویل ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن کے تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال گیا۔ چودھری نثار نے اپنے دونوں حلقوں کے نمائندہ افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے وہ بہت جلد قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے اہم شخصیات کو بلا کر آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں