دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر روئیے کو بہتر رکھنے اور جونیئر کھلاڑیوں کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات سے بچانے کیلئے گائیڈلائن کو اپنے تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سنگاپور میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں می ٹو مہم بھی زیر غور آئی۔اجلاس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جنسی ہراساں کرنے کے الزام سے بچنے اور جونیئر کھلاڑیوں کو اس کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے تربیت دی جائے گی اوربی ہیویئر اینڈ ویلفیئر پالیسی فوری نافذ کی جائے گی۔