محمد آصف کا محمد عباس کوآﺅٹ سوئنگ بہتر کرنے کا مشورہ

12:38 PM, 22 Oct, 2018

کراچی : پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو فاسٹ باﺅلر محمد عباس سے سیکھنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ محمد عباس اپنی آؤٹ سوئنگ کو مزید بہتر کر کے ون ڈے سکواڈ کا بھی حصہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب محمد عباس نے باﺅلنگ میں رول ماڈل کے طور پر ان کا ذکر کیا تو انہیں حیرت کا جھٹکا لگا کیونکہ وہ وسیم اکرم ، وقار یونس جیسے کسی باﺅلر کا نام بھی لے سکتے تھے۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ محمد عباس جب ان کے ساتھ خان ریسرچ لیبارٹریز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے تو انہوں نے ان کے مشوروں پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد عباس بہت محنتی باﺅلر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی لیکن باﺅلنگ میں چند خامیاں دور کر کے وہ مزید اچھے پیسر بن سکتے ہیں۔

مزیدخبریں