لاہور:الجزیرہ کی کرکٹ فکسنگ کی ویڈیو پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا ہے اور عرب میڈیا کی مکمل ویڈیو طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مکمل ویڈیو طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا جبکہ مکمل ویڈیو ملنے پر ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرپشن کےخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی ہے جبکہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علم میں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الجزیرہ ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کرکٹ فکسنگ کا بڑا سکینڈل منظر عام پر لایا گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمراکمل کی بھی ویڈیو میں تصویر دیکھی جاسکتی ہے ۔