راولپنڈی : روسی فوج کادستہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔
مشترکہ مشقیں دروزبہ 3 کے نام سے منعقدہوں گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جنگی مشقیں پاک روس کے باہمی تربیتی تعاون کاحصہ ہیں۔پاک روس باہمی تربیتی تعاون کے تحت یہ تیسری مشقیں ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس پہلی مشترکہ تربیتی مشقیں پاکستان میں 2016کے دوران ہوئی تھیں جبکہ پاک روس دوسری تربیتی مشقیں 2017کے دوران روس میں ہوئی تھی۔