کرکٹ میں فکسنگ کا نیا بھونچال،پاکستانی کرکٹرز کے لپیٹ میں آنے کا انکشاف

09:19 AM, 22 Oct, 2018

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ میں فکسنگ کا نیا بھونچال آگیا ہے اور ان میں پاکستانی کرکٹرز کے بھی لپیٹ میں آنے کا انکشا ف ہوا ہے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کالے دھندے کو بے نقاب کرتے ہوئے فکسنگ سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں جبکہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ملوث ہیں۔


الجزیرہ کی تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2011ءسے 2012ءکے درمیان کھیلے گئے 15 عالمی میچز میں فکسنگ کے 2 درجن واقعات رونما ہوئے۔


سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے عرب میڈیا نے ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے، وڈیو اور تصاویر میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی، روہت شرما، لکشمی پاتھی بالاجی، سریش رائنا اور سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈی بکل بھی ایک بھارتی بکی و میچ فکسر انیل منور کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔


الجزیرہ کے مطابق جو میچ فکس کیے گئے ہیں ان میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز شامل ہیں۔ 2012ءمیں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں سپاٹ فکسنگ کی گئی اور فکسنگ میں بھارتی فکسر انیل منور ملوث ہے۔


فکسنگ کے شکار ہونے والے میچز میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے گئے میچز سمیت انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان یو اے ای میں کھیلے گئے متعدد میچز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 15 انٹرنیشنل میچز میں مختلف نوعیت کی 26 فکسنگ ہوئیں۔

مزیدخبریں