کراچی میں مارے دہشتگردوں کا تعلق انصارالشریعہ سے تھا،رینجرز حکام

05:13 PM, 22 Oct, 2017

کراچی :کراچی میں مارے دہشتگردوں کا تعلق انصارالشریعہ سے تھا،رینجرز حکام،کراچی میں رینجرز حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ رئیس گوٹھ میں ٹھکانے لگائے گئے آٹھ دہشت گردوں کی شناخت کرلی۔تمام کا تعلق انصارالشریعہ سے تھا،ماسٹر مائنڈ عبداللہ ہاشمی بھی مارا گیا۔

پریس کانفرنس میں کرنل فیصل نے بتایاکہ خواجہ اظہار پر حملے کا دہشت گرد مارا جا چکا ہے۔

اسے حملے کا دہشت گرد کسی ادارے یا حکومت پر الزام دھرنا چاہتے تھے تاکہ کراچی کا امن تباہ کیا جا سکے۔کرنل فیصل کے مطابق القاعدہ سے منسلک تنظیم انصارالشریعہ کے ارکان دانش ،رشید،سروش اور مزمل مفرور ہیں۔اطلاعات ہیں کہ یہ دہشت گد بلوچستان کی جانب بھاگے رہے ہیں

رینجرز اور سی ٹی ڈی حکام کاکہنا تھا کہ انصارالشریعہ نے بہادرآباد میں 3پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی،،2 ایف بی آر گارڈز کو شہید کردیا گیا۔
سروش اور مزمل براہ راست ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیںدہشت گرد دوسرے نوجوانوں کو بھی دہشت گردی کی تربیت دیتے تھے،کسی بھی تعلیمی ادارے میں دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے،ان دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی۔

والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں،دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مقصد پولیس مورال کونقصان پہنچانا تھا،ان دہشت گردوں نے مختلف آلات اور کیمروں کا بھی استعمال کیا۔دہشت گردوں کی ہلاکت کے باعث اس گروہ کی کراچی میں صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔مفرور دہشت گرد جلد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں ہوں گے

مزیدخبریں