ترک صدر طیب اردگان نے امریکا کو غیر مہذب ملک قرار دےدیا

01:01 PM, 22 Oct, 2017

انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاہے کہ اس ملک میں ان کے محافظوں کی گرفتاری کے احکام جاری کیے گئے جہاں انہیں مدعو کیا گیا تھا۔ تہذیب امریکا کے پاس سے بھی نہیں گزری۔

امریکا اور ترکی میں سفارتی تناو برقرار، کبھی امریکا میں ترک محافظوں اور مظاہرین میں لڑائی تو کبھی صدر طیب کی تقریب میں ہنگامہ آرائی۔ استبول میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر طیب اردوان امریکا پر پھر برس پڑے، بولے امریکا میں ان کے محافظوں کے خلاف وارنٹ گرفتار جاری کیے گئے۔

یہ وہی امریکا ہے جہاں انہیں مدعو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی خود کو جمہوریت کا گہوارہ کہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تہذیب ان کے پاس سے بھی نہیں گزری۔یاد رہے کچھ دن قبل ہی امریکی سفارت خانے نے ترکی کے لیے ویزے معطل کیے تو جواب میں ترکی نے بھی تمام امریکی شہریوں کے لیے ترکی کے دروازے بند کر دیئے۔

مزیدخبریں