قومی فائبرآئزیشن پالیسی: تیز رفتار انٹرنیٹ اور فائیو جی کے فروغ کا منصوبہ

قومی فائبرآئزیشن پالیسی: تیز رفتار انٹرنیٹ اور فائیو جی کے فروغ کا منصوبہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے نفاذ اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کے لیے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔

 وزارت آئی ٹی کے مطابق، اس پالیسی کا مقصد براڈ بینڈ رسائی کو وسعت دینا، تیز رفتار انٹرنیٹ کا ڈھانچہ مضبوط بنانا، اور تعلیم، صحت، اور ای گورننس جیسے شعبوں میں ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔

دستاویز کے مطابق ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75,967 کلومیٹر جبکہ میٹرو آپٹیکل فائبر 135,506 کلومیٹر ہے۔ یہ منصوبہ مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا اور "میڈ ان پاکستان" آپٹیکل فائبر اور آلات کی پیداوار کو تقویت دے گا۔ قومی فائبرآئزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔